دارالافتاء اشرف المدارس
افتاء کا شعبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے کہ فتویٰ دینے کی نسبت اللہ عز و جل نے خود اپنی طرف فرمائی ہے،چنانچہ اللہ پاک قرآنِ مجید فرقانِ حمید میں ارشاد فرماتا ہے﴿قُلِ اللّٰہُ یُفْتِیْکُمْ فِیْہِنَّ
ترجمۂ کنز العرفان : ” تم فرما دو کہ اللہ تمہیں ان کا فتویٰ دیتا ہے ۔
اسی طرح اللہ کریم نے یہ منصب انبیائے کرام علیہم الصلوٰۃ و السلام کو عطا فرمایا ، جو لوگوں کے سوالوں پر ان کو فتویٰ و جواب دیا کرتے تھے ، یہاں تک کہ یہ سلسلہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم تک
پہنچا کہ لوگ آپ علیہ الصلوٰۃ وا لسلام سے فتوے طلب کیا کرتے تھے۔ مزید پڑھئے۔






